اسلام آباد میں بھارت کے حق میں بینرز لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بینرز لگانے کے جرم میں جس شخص کو گرفتار کیا گیا وہ گوجرانوالہ یوتھ ونگ کا صدر بتایا جاتا ہے، اسلام آباد پولیس نے بینرز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک کو بھی گرفتا رکر لیا گیا ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں رات کی تاریکی میں شہر کی سڑکوں پر اکھنڈ بھارت اور مہا بھارت کے بینرز لگا دیے گئے تھے جس پر سوشل میڈیا پر زبردست احتجاج کیا گیا تھا. اس احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوئے اور پہلے بینرز تیار کرنے والے پرنٹنگ پریس کے مالک اور پھر بینرز بنوانے والے شخصکو گرفتا رکیا گیا تو یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرانوالہ کا صدر ہے. مذکورہ شخص کی ہتھکڑی لگی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، سیاسی و سماجی حلقوں نے اس موقع پر بینرز لگا کر حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کو انتہائی مذموم حرکت قرار دیا ہے،