چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، کرنسی و سامان کی اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ و مس انوائسنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایف بی آرملک میں اسمگلنگ و انڈر انوائسنگ کی روک تھام کیلیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔
انھوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کے علاقائی ڈائریکٹرز کی سہہ ماہی کوآرڈینیشن اور کارکردگی جائزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کو یقین دلایا کہ ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔ کانفرنس کے دوران علاقائی ڈائریکٹر زنے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی میں کارکردگی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کپتان بابر اعظم کا جنم دن؛ 28 برس کا ہونے پر آئی سی سی کی مبارک باد
حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم. اسحاق ڈار
اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ؛ سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا قیام یکم اپریل 1924ء کو سنٹرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1924ء کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ 1944ء میں وزارت خزانہ کے تحت ایک مکمل ریونیو ڈویژن قائم کیا گیا تھا۔ آزادی کےبعد بھی یہی نظام 31 اگست 1960ء تک چلتا رہا، اس کے بعد انتظامیہ کی تنظیم نو کے لیے کمیٹی کی سفارش پر ایف بی آر کو وزارت خزانہ کا ایک منسلکہ شعبہ بنا دیا گیا۔ جبکہ 1974ء میں تنظیمی امور کو بہتر اور آسان بنانے کے لیے مزید تبدیلیاں بھی کی گئیں۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں ایف بی آر کے چیئرمین کا عہدہ تشکیل دیا گیا، اس کا عہدہ ایڈیشنل سیکرٹری کے برابر تھا، اور سیکرٹری فنانس سے چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔
22 اکتوبر 1991ء کو ایف & بی آر کو وزارت خزانہ کے ماتحت ریونیو ڈویژن کی حیثیت سےبحال کر دیا گیاجس کا مقصد انتظامی اختیارات میں رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔ تاہم جنوری 1995ء میں ریونیو ڈویژن کو ختم کر دیا گیا اور ایف بی آر 1991ء سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ گیا۔ یکم دسمبر 1998ء سے ریونیو ڈویژن کام کر رہا ہے۔ ایف بی آر ایکٹ 2007ء کے نفاذ کے بعد جولائی 2007ء سے سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کر کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کر دیا گیا ہے۔