گیس بحران، پیپلز پارٹی کا انکوائری کا مطالبہ

مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ  پر نیپرا کی سماعت، مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بحلی کیوں پیدا کی؟ این پی سی سی حکام نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی میں کمی کے باعث ایسا کرنا پڑا،مئی میں یومیہ 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا رہا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس والے پلانٹس کو استعداد سے کم چلانےکے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، سسٹم میں نقائص کو دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے، آپکی نااہلی کی وجہ سے پورا پاکستان کیوں متاثر ہو؟ این ٹی ڈی سے حکام نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سسٹم میں نقائص کو دور کرنے میں تاخیر ہوئی، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کورونا کو تو ایک سال سے زیادہ ہو گیا، آپ کے جواب سے مطمئن نہیں،

قبل ازیں پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں گیس بحران کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے گیس کابحران پیدا ہو گیا ،گرمیوں میں گیس کا بحران حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،ملک بھر میں مختلف صنعتیں اور سی این جی اسٹیشن بند ہو رہی ہیں، ایل این جی ٹرمینل کی 6 جولائی تک بند ہوگا،نااہل سرکار ٹرمینل کی وقت پر مرمت نہیں کر سکی،گیس بحران کی انکوائری کی جائے،گیس کا بحران بھی دیگر کی طرح مصنوعی نوعیت کا ہے،

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

Shares: