آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری

پٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھا رہے
0
92
price

حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر گیس 100 فیصد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ، ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری کیلئے سمری تیار کرلی گئی اور ای سی سی سے حتمی منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے گیس سو فیصد مہنگی کرنے کے فیصلے کا اطلاق ہوگا جبکہ ذرائع کے مطابق گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا۔ گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو شارٹ فال 21 ارب تک بڑھ سکتا ہے۔

جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک گیس کے گردشی قرض میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹرکے گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کا غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا فیصلہ
سابق کر کٹر وسیم اکرم قومی ٹیم کے فٹنس کے حوالے سے پریشان
پیٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں گے. عامر میر
آسٹریلیا نے دو کٹوں‌کے نقصان پر 39 رنز بنا لیئے
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

یاد رہے آج ہی پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی تھی اور 40 روپے کمی کے بعد عوام خوش ہوگئی تھی لیکن اب پھر جب گیس کی قیمت مزید بڑھے گی تو عوام کیلئے یہ ایک بری خبر ہوگی

Leave a reply