گیس سے مالا مال علاقہ لیکن سردی میں کن مسائل سے دوچار

گیس سے مالا مال علاقہ لیکن سردی میں کن مسائل سے دوچار
باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے اور ملکی ضرورت کی پندرہ فیصد گیس خیبر پختونخوا سے حاصل کی جارہی ہے لیکن صوبے کے عوام آج بھی گیس لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ستائیس فیصد عوام کو پائپ گیس دستیاب ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ شرح صرف آٹھ فیصد ہے جبکہ روزانہ پانچ سو ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ پیداوار ہے۔

خیبرپختونخوا ملک بھر کو گیس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود صوبائی حکومت عوام کو گیس مسائل سے آزاد نہ کرا سکی، صبح و شام گیس لوڈ شیڈنگ نے جہاں صوبے کے عوام کو کھانے پینے کے مسائل سے دوچار کیا ہے وہیں کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ پشاور کے عوام کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر پر پہلے صوبے کے عوام کا حق ہے۔

ملک میں پانچ کنویں کھودے جائیں تو ایک میں کامیابی حاصل ہوتی ہے جبکہ خیبر پختونخوامیں صرف دو میں سے ایک میں کامیاب ہوتے ہیں۔

صوبے میں گیس کے ستائیس بلاکس ہیں جن میں سے صرف چار ایوارڈ کیے گئے ہیں۔ اگر حکومت مزید بلاکس ایوارڈ کرے تو گیس مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے

Comments are closed.