گیس بحران شدید ہونے کے باعث سندھ کے بعد آج سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
باغی ٹی وی : سوئی ناردرن کے اس فیصلے کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی ہے کہ ملک بھر میں گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا اور سی این جی اسٹیشنز نہ کھولے گئے تو احتجا ج کریں گےآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 2300 سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 3 لاکھ افراد کا روزگار متاثر ہو رہا ہے، گیس کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائےاگر گیس کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجا ج کریں گے۔
واضح رہے کہ گیس کا بحران ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں سی این جی اور صنعتی شعبے کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے پشاور میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند ہونے کے بعد شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 1 ہفتے تک بند رہیں گے۔
گیس کا بحران شدید ،پنجاب اور کے پی میں بھی سی این جی اور گیس کی سپلائی معطل
سوئی ناردرن کمپنی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سیمنٹ سیکٹر اور سی این جی سیکٹرز کو گزشتہ رات 12 بجے سے 5 جولائی تک گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی مزید 6 دن بند رہے گی 22 جون سے بند اسٹیشنز اب 9 جولائی تک بند رہیں گے۔