شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک بہترین انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں سب جانتے ہیں کہ وہ کئی برسوں سے یہ کام کررہی ہیں. لیکن اب وہ میزبانی کرتی بھی دکھائی دیں گی. ان کے شو کا نام ہو گا ” ڈریم ہومز ود گوری خان ” . اس میں بھی وہ اپنے پسندیدہ کام کوکرتی ہوئی دکھائی دیں گی، اس نئے ریئلیٹی ڈیزائن شو میں وہ مشہور سلیبریٹیز اداکارہ کترینہ کیف ، ملائکہ اروڑہ ، ہدایت کار فرح خان اور کبیر خان کے گھروں کو ڈیزائن کریں گی۔اس پروگرام کے حوالے سے ان کے شوہر شاہ رخ خان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے شو کا پرومو انسٹاگرام پر شئیر کیا انہیں مبارکباد دی اور لکھا کہ گوری خان ہم آپ کو بطور ہوسٹ دیکھنےکےلئے بے تاب

ہیں.شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں گوری خان کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ شاہ رخ خان کو بطور شوہر سراہا اور کہا کہ آپ اپنی اہلیہ کو جس طرح سے سپورٹ‌کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے . یاد رہے کہ گوری خان نے بھی یہی وڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا جو شاہ رخ خان نے اپنے اکائونٹ سے شئیر کیا. اس میں گوری خان کہہ رہی ہیں کہ انٹیرئیر ڈیزائننگ نوکری نہیں بلکہ ایک لائف سٹائل ہے . گوری خان کہتی ہیں کہ یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے.

Shares: