پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گوری رنگت کی وجہ سے وہ خود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتے ہیں-

باغی ٹی وی : اداکار میکال ذوالفقار حال ہی میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مارننگ شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے دوران شو گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق برطانوی ریاست انگلینڈ سے تھا جس وجہ سے ان کی رنگت کافی گوری ہے اور وہ انگریزوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے دیگر بہن اور بھائیوں کی رنگت ان سے مختلف ہے اور وہ قدرے پاکستانی و ایشیائی دکھائی دیتے ہیں۔

میکال نے اعتراف کیا کہ اپنی گوری رنگت کی وجہ سے وہ خود کو کئی کرداروں کے لیے ناموزوں محسوس کرتے ہیں مگر ایسی شکایت کبھی کسی ہدایت کار، پروڈیوسر، ساتھی اداکار یا مداحوں نے نہیں کی لیکن بعض اوقات انہیں ذاتی طور پر محسوس ہوتا کہ فلاں کردارکے لیے ان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو بہتر تھا۔

میکال ذوالفقار کے مطابق چوںکہ ان کی تعلیم انگلینڈ میں بھی ہوئی تھی اس لیے انہیں کیریئر کے آغاز میں اردو بولنے اور سمجھنے میں مسئلہ ہوا لیکن اب اردو زبان پر ان کی کافی دسترس ہے۔

انہوں نے ایک مثال دی کہ برطانیہ یا مغرب میں پیار کو صرف ایک ہی لفظ (love) سے پہچانا جاتا ہے مگر اردو زبان میں اور پاکستان مں اس کے درجے ہوتے ہیں جیسے پیار کے بعد محبت پھر عشق اور آگے چل کر جنون بھی آجاتا ہے مگر انگریزی میں اسے صرف ’لو(love)‘ ہی کہتے ہیں۔

Shares: