گوتم گمبیر کی کراچی سٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات پر تنقید

تقریبا بین الاقوامی کرکٹ واپس آ ہی گئ ہے اور اس میں سری لنکا ٹیم کا بہت بڑا ہاتھ ہے. پی سی بی کے جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے جیسا کہ ملک میں ہونے والی تمام سیریز میں ایسا ہی رہا ہے۔ پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کا انتظام کیا ہے ، ٹیموں کے ہوٹلوں اور اسٹیڈیم میں اور اس کے آس پاس 2 ہزار سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔ اپنے شہر میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی، موسم گرمی اور مختلف سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو دیکھنے کے لئے 12,000 افراد کا ہجوم آیا، جس نے نیشنل اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لئے خصوصی شٹل استعمال کیا۔

جیسا کہ بھارتی پاکستان کے خلاف بات کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اسی طرح گمبھیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے ایک ویڈیو کو شیئر کیا جہاں دو افراد سری لنکا سیریز کے لئے تعینات کیا گیا سیکیورٹی کی سطح پر ایک مذاق اٹھا رہے ہیں۔ پیر کو دوسرے ون ڈے کیلئے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جارہے تھے کہ 20 سے زائد گاڑیاں سری لنکن ٹیم کے ہمراہ گئیں۔

Comments are closed.