‏گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت پر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے، تاہم تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، حملہ آوروں نے ہوٹل کے مین گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر کے انٹری کی تھی جس میں ایک اہلکار کی شہادت ہو گئی. مزید انکا کہنا تھا اطلاعات کیلئے آفیشل سورسز کا انتظار کریں، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلانے والے کی معلومات پر یقین نا کریں، ان میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں ہے. درست معلومات کی رسائی کیلئے انتظار کریں.

Shares: