پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان، اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گوادر کے خوبصور ساحل کو گندہ نہ کریں۔
باغی ٹی وی : اداکار فخرعالم اکثر سماجی و سیاسی مسائل پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں اداکار ان دنوں گوادر میں موجود ہیں اور وہ وہاں کے خوبصورت ساحلوں کی سیر کرتے نظر آرہے ہیں۔
Gwadar has pristine beaches..whenever you visit please make sure you don’t throw garbage or any disposable rubbish or plastic items at the beach. Respect the environment. Keep your country clean. Come to Gwadar play on the beach, swim in these beautiful waters & tell me about it. pic.twitter.com/MTDO3xhdEc
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) February 21, 2021
اسی حوالے سے فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گوادر میں قدرتی اور صاف ستھرے بیچز ہیں جب بھی آپ یہاں آئیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ ساحل سمندر پر کچرا اور پلاسٹک کی چیزیں مت پھینکیں۔
فخر عالم نے کہا کہ ماحول کا احترام کریں، اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں، گوادر کے ساحل سمندر پر آئیں، یہاں کھیلیں اور ان خوبصورت ساحلوں میں تیریں اور پھر مجھے اس بارے میں بتائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں پہلا میچ گوادر ڈولفنز بمقابل شوبز شارکز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔