وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لاہور کی گوادر یونیورسٹی نہ تو سی پیک کے تحت ہے اور نہ ہی کسی سرکاری فنڈنگ کی ہے، حکومت نے گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کی ہے۔ جبکہ لاہور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام پر وفاقی حکومت کو مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ کوئی بھی گوادر کو لاہور یا کہیں نہیں لے جا سکتا، اگر وہ کر سکتے تو بہت پہلے یہ کام کر چکے ہوتے اور صرف لاہور میں پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کے قیام سے مطمئن نہ ہوتے۔ لاہور میں گوادر یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے وضاحت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ یونیورسٹی نہ تو سی پیک کے تحت ہے اور نہ ہی کسی سرکاری فنڈنگ کی ہے۔ یہ کسی نے پرائیوٹ یونیورسٹی کا چارٹر منظور کروایا ہے جسکا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
جبکہ اپنی ٹویٹ میں وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گوادر میں یونیورسٹی آف گوادر کے نام سے یونیورسٹی قائم کردی ہے، اور اس کے نئے سینکڑوں ایکڑ پہ مشتمل کیمپس کی تعمیر کے لئے فنڈنگ بھی جاری کی ہے۔

Shares: