بھارت: گائے نے ایک ایسے بچھڑے کو جنم دیا جو شیر کے بچے سے مماثلت رکھتا ہے-
باغی ٹی وی: یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے رائسین ضلع کی تحصیل بیگم گنج میں واقع گورکھا گاؤں میں پیش آیا جہاں گائےنےایک ایسے بچھڑےکوجنم دیا جو شیر کے بچے سے مماثلت رکھتا ہے، عجیب وغریب بچھڑا پیدائش کے 30 منٹ بعد ہی انتقال کرگیا تاہم اس واقعے نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
پی ایف یو جے کا صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عجیب وغریب بچھڑےکی پیدائش ضلع رائسن میں نتھولال شلپکار نامی کسان کے باڑے پر ہوئی جس کی خبر پھیلتے ہی دور دراز گاؤں سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے پہنچ گئی۔
بچھڑےکی پیدائش سے متعلق ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ شیر کے بچے سے مشابہ بچھڑے کی پیدائش گائے کے بچہ دانی میں خرابی کا نتیجہ ہے، اگرچہ بچھڑا ابتدائی طور پر صحت مند تھا لیکن پیدائش کے30 منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔
پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ
بھارت میں جانوروں کے ڈاکٹر این کے تیواری نے بتایا کہ گائے کے حمل میں خرابی کی وجہ سے ایسے بچھڑے کی پیدائش ہوئی جو کہ شیر کے بچے سے مماثل تھا، ایسے مسائل جین کی صحیح نشوونما نہ ہونے کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔