خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان خان
اداکار سلمان خان نے اپنی فلم کے سیٹ پر خواتین ساتھی اداکاروں کو مختصرلباس پہننے دینے کے اپنے موقف کی وضاحت دی ہے-
باغی ٹی وی : حال ہی میں بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا جواب دیا پروگرام کے دوران سلمان خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بھی گفتگو کی-
سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان
انہوں نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھی فلم بنتی ہے تو ہر کوئی اپنی فیملی کے ساتھ وہ فلم دیکھنے جاتا ہے، اس میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے خواتین کا جسم ’زیادہ قیمتی‘ ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس میں خواتین کا قصور نہیں بلکہ صرف مردوں کا ہے۔
سلمان خان نے کہا کہ جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتامیں نہیں چاہتاکہ کوئی لڑکی اس سےگزرے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب ہم کوئی فلم بنائیں تو ہم یہ موقع نہ دیں کہ لڑکے ہماری ہیروئن اور خواتین کو اس نگاہ سے دیکھیں۔
جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …
سلمان خان نے پلک تیواری کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پلک کے بیان کو بہت سے لوگوں نے غلط سمجھا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب لباس پہنیں، میں خواتین کا بہت احترام کرتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ خواتین پر سوال اٹھایا جائے
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان” سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اُصول ترتیب دیے گئے تھےاس اصول پر سختی سے عمل کروایا گیا، سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو-
سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان
پلک نے مزید کہا کہ وہ ایک روایت پسند انسان ہیں، ویسے تو لڑکیاں جو چاہے ان کے سیٹ پر پہن سکتی ہیں لیکن سلمان خان کو لگتا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہیے اور کوئی انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔