تہران : غزہ میں فتح کے بعد غزہ ڈرون:مخالفین کی نیندیں اڑگئیں ،اطلاعات کے مطابق مسلم برادرملک ایران نے ایک ایسا ڈرون تیارکرلیا ہے کہ مخالفین نے جب سے اس کی خصوصیات کےبارے میں سنا ہے ان کی نیندیں ہی اڑگئی ہیں‌،

ذرائع کے مطابق ایران نے ریموٹ جنگ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے- ڈرون اور ایئر ڈیفینس کے شعبوں میں تین اہم اور اسٹریٹیجک پیشرفت کی رونمائی یوم استقامت و ایثار و فتح کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادے، اور دیگر اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔

جمعہ کو جن دفاعی مصنوعات کی رونمائی کی گئی ان میں غزہ نامی الٹرا ہیوی ڈرون طیارہ، نو دی نامی میزائل ڈیفینس سسٹم اور قدس نامی اسٹریٹیجک ریڈار شامل ہیں۔

ایرانی ماہرین کا تیار کردہ غزہ نامی الٹرا ہیوی اور وائڈ باڈی ڈرون طیارہ مختلف طرح کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسے نگرانی، جاسوسی اور عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ طیارہ مسلسل پینتیس گھنٹے تک فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔

غزہ نامی یہ ڈرون طیارہ عسکری مشن کے دوران تیرہ بمب دوہزار کلومیٹر کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ جاسوسی مشن کے دوران ، پانچ سوکلو گرام وزن تک کے انٹیلی جینس آلات لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ریڈار سسٹم ، سول اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکتا ہے اور اسے آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

Shares: