اسلام آباد :وفاقی پولیس نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی-

باغی ٹی وی: ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں اسلام آباد میں خواتین پر تشدد کی 521 شکایات موصول ہوئیں مارپیٹ ، جنسی حراسگی، ذہنی تشدد ڈرانا دھمکانا اور نازیبا الفاظ کا استعمال جیسی شکایات شامل تھیں-

217 شکایات جینڈر پروٹیکشن یونٹ کی ہیلپ لائین 8090 پر موصول ہوئیں، 304 شکایات ڈیسک پر تحریری شکل میں موصول ہوئیں،467 درخواستوں پر فوری خواتین کی داد رسی کرکے نمٹادیا گیا-

سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال ممنوع ، نوٹیفیکیشن جاری

خواتین پر تشدد کرنے والے 10افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے 44 شکایات پر انکوائری کی جارہی ہے-

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جینڈر پروٹیکشن یونٹ متاثرہ خواتین کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس یونٹ کے قیام سے خواتین وبچوں کی ہراسگی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہےخواتین کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے اور بلاخوف وخطر پولیس سے مدد حاصل کر رہی ہیں-

آئی جی اسلام آباد نے پولیس کو ہدایت کی کہ عملہ کال موصول ہونے پر فوری طور پر رسپانس فراہم کرئے کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی-

کوویڈ 19 بائیو ویپن کے طور پر تیار نہیں ہوا امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی

Shares: