جنرل اسمبلی اجلاس، سوڈان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
37

سوڈان کے نومنتخب وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے امریکہ سے خرطوم کو ”دہشت گردی “ کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نام ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

سوڈان اور اریٹیریا فوجی ، سیکورٹی شعبوں میں تعاون پر متفق

عبداللہ حمدوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پابندیاں سوڈانی عوام کے لیے زبردست تکلیف کا سبب بن رہی ہیں۔

عبداللہ حمدو ک کے مطابق ”سابقہ حکو مت نے دہشت گردی کی حمایت کی تھی اور سوڈانی عوام نے اس کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ان پابندیوں کی وجہ ہماری عوام شدید تکلیف میں ہیں۔ لہذا ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کی فہرست سے نکال دیں اور سوڈانی عوام کو سابقہ حکومت کے جرائم کی سزا دینا بند کریں“۔

سوڈان پر عاید پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا سے مذاکرات کررہے ہیں: سوڈانی وزیر اعظم

واضح رہے کہ امریکہ نے 1993میں سوڈان دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

سوڈان، 2003ءمیں تباہ ہوئے طیارہ میں بچ جانے والا بچہ اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہا ہے

قبل ازیں ہمدوک نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر امریکی حکام سے مفید بات چیت کی ہے۔

Leave a reply