ہسپتالوں میں آئے روز گارڈز کی وکلاء کے ساتھ بد تمیزی اور غنڈہ گردی کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس پر انتظامیہ اور اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ریاض ولد محمد انور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اپنی والدہ جو کہ سانس ، آنکھ اور فالج کی بیماریوں میں مبتلا ہیں کو چیک کروانے جنرل ہسپتال لے کے آیا ، جہاںآؤٹ ڈور کے باہر جیسے ہی اپنی بائیک کھڑی کی تو گارڈ الیاس نے گالیاں دینا شروع کر دیں ، گارڈ نے وکیل کو تھپڑ رسید کر دیے ، جس سے وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکا ، اسی دوران وکیل محمد ریاض کی والدہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئیں ، گارڈز اکھٹے ہو کر وکیل کو مارنے لگ گئے ،
والدہ کی چیخ و پکار پر گارڈز نے وکیل سے موبائل فون چھین لیا، اس سے پہلے وکیل 15پر کال کر چکا تھا، جس پر اقرار نامی شخص نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ، دوران گفتگو وکیل کو پتہ چلا کہ یہ ناصر نامی اے ایس آئی کی آشیر باد پر ظلم و تشدد اور غنڈہ گردی کرتے ہیں ، وکیل نے مقدمہ کے اندراج کیلیے تھانہ کوٹ لکھپت میں درخواست دیدی ، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ،