جنرل ندیم رضا کی آذر بائیجان کے صدر اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
باغی ٹی وی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذر بائیجان کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذر بائیجان کا دورہ کیا، دورے میں جنرل ندیم رضا نے آذر بائیجان کے صدر، فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران ، پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی اور سلامتی کے تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے باہمی تعاون کے مختلف شعبوں اور بالخصوص کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے علاقائی ماحول کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مسلح افواج اور برادر ملک آذربائیجان کے ساتھ پاک افواج پاکستان کی یکجہتی کی تصدیق کی۔
اس سے قبل وزارت دفاع پہنچنے پر ، چیئرمین چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر دیا تھا۔ سی جے سی ایس سی نے ایلی آف شہداء میں بھی پھولوں کی چادر چڑھائی۔