جنرل قمر باجوہ کی پاکستانی ٹیم کی تعریف، شائقین کے آرمی چیف کی موجودگی میں‌ پاکستان زندہ باد کے نعرے

0
76

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ سے میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں‌ کے کھیل کی تعریف کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ‌ میں‌ موجود رہے. تاہم جب میچ ختم ہوا اور پاکستان جیت گیا تو آرمی چیف کی موجودگی میں پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستانی شہری جنرل قمر جاوید باجوہ سے مل کر موبائل سے سیلفیاں بھی بناتے رہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران جب ایک صحافی نے ان سے پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کار میں بیٹھتے ہوئے خوشی سے کہا ویل پلیڈ،

واضح رہے کہ آرمی چیف ان دنوں‌ برطانیہ کے دورہ پر ہیں اور اسی دوران میچ ہونے پر وہ پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم پہنچے اور کافی دیر تک عام شائقین کے ہمراہ بیٹھ کر پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا. پاکستان نے یہ انتہائی اہم میچ جنوبی افریقہ سے جیت لیا ہے اور آئندہ میچوں‌ میں بھی کامیابی کیلئے اس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں.

Leave a reply