باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بہت ہی مشکل ٹائم آ رہا ہے پاکستان کے لئے، پاکستان کے پاس جو چوائسز ہیں بھی اور نہیں بھی،پرانے دوست بد ترین دشمنوں کے ساتھ مل رہے ہیں ،نئے دوست بنا رہے ہیں انکی وجہ سے مزید دشمن آ رہے ہیں،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ابھی فیصلے کرنے ہیں، اس سارے مرحلے میں دشمن ملکر دہشت گردی کی نئی لہر پاکستان میں لا رہے ہیں، سی پیک اور اسکے منصوبوں سست روی کا شکار کیا جا رہا ہے تا کہ وہ رک جائے، پاکستان میں انتہا کے درجے پر فرقہ واریت کو بڑھایا جا رہا ہے، سیاسی عدم استحکام خاص طور پر پیدا کیا جا رہا ہے اب میں کنونسڈ ہوں کہ یہ بیرونی طاقتیں ہیں جو اندرونی خلفشار زیادہ کر رہی ہیں، مشنری ، اسٹیبلشمنٹ سے لوگوں کا اعتبار اٹھ جائے یہ کیا جا رہا ہے
مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ شاید پاکستان اور ترکی ملکر نیا بلاک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کے اندر سے اشارے ملتے ہیں کہ ایسا ہونے جا رہا ہے ، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بلاک بن چکا ہے اور اس کا عملی صرف اعلان ہونا باقی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کونسے ممالک پاکستان اور ترکی کے اس اشتراک کے خلاف ہیں اور اسکی وجہ سے بہت سے مسائل ہمیں پیدا ہو رہے ہیں،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا بار بار نام آ رہا ہے وہ سعودی عرب میں ہیں اور وہ ایبسنٹ ہیں،اور وہ یہاں پر بہت کچھ کر رہے ہیں، ایسا بھی بتایا جا رہا ہے کہ کچھ پرانے ریٹائرڈ لوگ ان سے مل گئے ہیں اور اپوزیشن کی تقویت پہنچا رہے ہیں، پلاننگ کر کے، پلاننگ تو وہ کر سکتے ہیں، سعودی عرب میں وہ بیٹھے ہیں، آپ کو پتہ ہے پیسے کا تو وہاں مسئلہ نہیں،تو یہ سب کچھ ہو رہا ہے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور سعودی عرب کا آپس میں چوہے بلی والا کھیل ہے،یہ نہیں پتہ کہ بلی کون ہے، کافی لوگوں کا خیال ہے کہ بلی ترکی ہے، سعودی عرب کا جتنا علاقہ ہے یہ ترکی کے انڈر تھا وہ اسکو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں، سعودی نے جنگ سمجھی آزادی لی وہ دشمن سمجھتے ہیں پاکستان پھنس گیا، ایک طرف ترکی ،دوسری طرف سعودی عرب، ترکی کا فائدہ یہ ہے کہ وہ بھارت کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرتا ہے جبکہ پاکستان کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت کر رہا ہے،چاہے وہ ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ ہو، کشمیر کا یا بابری کا، مسلمانوں پر قتل عام، ترکی بڑا کلیر ہے، ترکی نے پاکستان میں جوائنٹ انوسیمنٹ کی ہوئی ہیں اسلئے پاکستان کا بڑا سوفٹ کارنر ہے ترکی کے لئے