جیونیوزمیرشکیل الرحمن پرسیاست کرنے لگا،جیونشریات میں خرابی کا بہانہ بناکرحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش

0
41

لاہور:جیونیوزمیرشکیل پرسیاست کرنے لگا،جیونشریات میں خرابی کا بہانہ بناکرحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش،اطلاعات کےمطابق جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کی کرپشن پرگرفتاری پرجیوٹی وی حسب عادت پھرسیاست کرنے لگا،

ذرائع کے مطابق میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کے بعد سے لیکراب تک جیومسلسل حکومت کےخلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے، جیو اورجنگ کل سے مسلسل نیب کےخٰلاف مہم جوئی کررہے ہیں اورقانون اورعدالت کوجواب دینے کے بجائے اپنے ہم نواوں کوابھارکراسے سیاسی مسئلہ بنانا چاہتے ہیں

اس حوالے سے جب ملک بھرمیں مختلف علاقوں میں‌ سے پتہ کیا گیا کہ کیا واقعی جیوکی فروکینسی تبدیل کردی گئی ہے، توملک بھرسے کہیں سے بھی یہ شکایت نہیں ملی کہ جیو کی فروکینسی تبدیل ہوئی ،

مختلف علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق جیواب بھی اپنی پہلے والے جگہ پرموجود ہے اورلوگ اس دیکھ رہے ہیں، ادھرکیبل آپریٹرز نے بھی کوئی ایسی شکایت نہیں کی

ذرائع کےمطابق دوسری طرف جیو کی طرف سے پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کردیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جب کبھی میر شکیل الرحمن کے خلاف قانون حرکت میں آیا جیو جنگ نے یہی کہانی دہرائی اوراس کا الزام اداروں پرلگاتے ہوئے عوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے اب پھردہرایا گیا ہے

دوسری طرف جیو،جنگ کیطرف سے بے روزگارکیے گئے سیکڑوں ورکروں نے دھمکی دی ہےکہ اگرجیو،جنگ نے ان کی چارماہ کی تنخواہیں نہ دیں‌توپھروہ دفاترکی تالہ بندی کردیں گے

Leave a reply