نہ میراپارٹی سے کوئی اختلاف نہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں ،جھوٹ اورشرپھیلانے والے چینل کے خلاف عدالت جارہاہوں ، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے سخت جواب دینے کااعلان کردیا

ذرائع کےمطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے مستعفی ہونے کی تردید کرتے ہوئے استعفے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔ اکرم چیمہ نے کہا کہ استعفی دیا نہ پارٹی قیادت کے خلاف کوئی تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے اکرم چیمہ نے کہا کہ میرے استعفے کی جھوٹی خبریں "جیو”ٹی وی چلا رہا ہے جوکہ جھوٹااورشرکا ماخذ ہے، انہوں نے مزید کہاکہ جیواس وقت ملک میں عدم استحکام لانے کے لیے اس قسم کی صحافت کا سہارا لے رہا ہے،

اکرم چیمہ نے کہا کہ جیو نیوز گمراہ کن خبر چلا رہا ہے جس پر چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجوں گا، جیو نیوز میرے خلاف بےبنیاد اورجھوٹی خبر کی تشہیر فوری روکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، جیونیوز من گھڑت خبر چلوانے والے عناصر کے نام بتائے۔

Shares: