جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا
پانچ جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ کوسٹاریکا کے قریب لاپتہ ہو گیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز میکسیکو سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا طیارہ لاپتہ ہوا جس میں 5 جرمن باشندے سوار تھے نجی پرواز، مبینہ طور پر جرمن فٹنس کاروباری رینر شالر کو لے کر میکسیکو سے روانہ ہوئی تھی۔
کوسٹا ریکن کے پبلک سکیورٹی کے وزیر جارج ٹوریس نے کہا کہ ایک چھوٹا طیارہ جس میں پانچ جرمن شہری سوار تھے ملک کے مشرق میں ایک ہوائی اڈے پر جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا-
انہوں نے کہا کہ طیارے کے حوالے سے ہمیں الرٹ موصول ہوئی کہ طیارے کا کوسٹاریکا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا ابتدائی طور پر اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں کہ اس میں کون سوار تھا۔
انتظامیہ کے مطابق طیارہ شام 6 بجے کے قریب لاپتہ ہوا تھا جس کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات شروع کردیے گئے تھے لیکن موسم کی خرابی اور رات ہونے کی وجہ سے سرچ آپریشن روک دیا گیا تھا جسے صبح ہوتے ہی دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
ایک بِلا بھی برطانوی وزیراعظم بننے کو تیار
وزیر جارج ٹوریس نے کہا کہ ہمیں میکسیکو سے لیمون ہوائی اڈے پر آنے والی ایک نجی پرواز کا الرٹ ملا ہے طیارہ جرمن شہریت کے پانچ مسافروں کے ساتھ سفر کر رہا تھا اور بحیرہ کیریبین میں بارا ڈی پیرسمینا کے قریب کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا-
انہوں نے کہا تھا کہ کیریبین میں جمعہ کی رات خراب موسم کی وجہ سے انہوں نے کارروائیوں کو معطل کر دیا اور نیشنل کوسٹ گارڈ اور ایئر سرویلنس سروس کی شرکت کے ساتھ ہفتہ کی صبح انہیں دوبارہ شروع کریں گے۔