جرمنی نے یوکرین میں روسی فوج کے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا
جرمنی نے یوکرین میں روسی فوج کے متعلق بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی : جرمنی نے مشرقی یوکرین میں تعینات روسی فوج کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔ روس نے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر جہاں چاہے فوج کو منتقل کرسکتا ہے۔
مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوج اور روس کےحامی علیحدگی پسندوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔کریملن ترجمان نے کہا ہے کہ روس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی زمین پر جہاں چاہے فوج کو منتقل کرسکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مشرقی یوکرین میں صورتحال غیر مستحکم ہے، جس سے بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں کا خطرہ ہے
ماسکو کے ایک اعلی اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں اگر علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی تو مشرقی یوکرین کے روسی زبان بولنے والے باشندوں کی مدد کے لیے روس مداخلت کر سکتا ہے۔
روسی حمایت یافتہ باغیوں اور یوکرینی فوج کے درمیان ملک کے مشرقی حصے میں جھڑپیں جاری ہیں۔ایک اعلی روسی اہلکار دمتری کوزک کا کہنا ہے کہ روس اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے مداخلت کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ سب کشیدگی کی شدت پر منحصر ہے۔‘ انھوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی میں اضافہ ’یوکرین کے خاتمے‘ کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ’گولی ٹانگ پر نہیں چہرے پر ماری جائے گی۔‘