مزید دیکھیں

مقبول

مسلسل تباہی لیکن آخر کب تک..تجزیہ :شہزاد قریشی

عالمی افق میں بدلتی صورت حال کے پیش...

امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

نیویارک: امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

روسی افواج کےحملوں میں تیزی:جرمنی اورامریکہ نےجدید ٹینک بھیج دیئے

کیف:یوکرین کی جنگ اپنے تمام سیاسی، فوجی، معاشی، سماجی حتی ثقافتی نتائج کے ساتھ اپنے گیارہویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے اور مغربی ممالک اب بھی یوکرین کو ہتھیار بھیج رہے ہیں ۔ روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا نے یوکرین کی جنگ کو مغرب اور روس کے درمیان پراکسی وار قرار دیا ہے۔

صرف 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

روس یوکرین جنگ 337 ویں روز میں داخل ہوگئی، امریکا اور جرمنی کی جانب سے ٹینکس بھیجنے کے اعلان کے جواب میں روس نے یوکرین پر بمباری تیز کردی۔روسی افواج نے اوڈیسہ میں انرجی اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جبکہ کیف پر بھی 30 سے زائد میزائلز داغے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، لوگوں نے بمباری سے بچنے کیلئے میٹرواسٹیشنز میں پناہ لی۔

جرمنی کا کہنا ہے چودہ لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی جنگ میں گیم چینجر ہوگی جبکہ امریکی صدربائیڈن کہتے ہیں کہ روسی فوجیں واپس چلی جائیں تو امریکی ابرامز ٹینک ان کیلئے خطرہ نہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹینکوں کی فراہمی پر مغربی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو شکست دینے کیلئے 300 ٹینکوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج کی تربیت اور ٹینکوں کی فراہمی میں تیزی آنی چاہیے۔

انگلینڈ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماؤں سے یوکرین کے لیے فوجی مدد جاری رکھنے کی ضرورت کے حوالے سے ٹیلی فون پر مشاورت کی ہے۔ انگلینڈ، فرانس اور جرمنی، یوکرین کو جنگی ٹینک فراہم کریں گے اور امریکہ اکتیس ابرامز ٹینک کیف بھیجے گا۔