جرمنی کی جانب سے دی جانے والی امداد کے متعلق بیروزگاروں کے لیے زلفی بخاری نے خوشخبری سنا دی

جرمنی کی جانب سے دی جانے والی امداد کے متعلق بیروزگاروں کے لیے زلفی بخاری نے خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی : معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی جرمنی کے دیے گئے تین ملین یوروز کی امداد سے چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں گے.جرمنی کی جانب سے 3 ملین یوروز تکنیکی ٹریننگز دینے اور کاروبار میں آسانی کے لیے استعمال ہوں گے .کورونا کی وجہ سے ملازمتیں کھونے والے پاکستانی کی دوبارہ بحالی کی جائے گی

اس پیسے سے بیرون ملک سے آنے والوں کو بینکس سے چھوٹے کاروباری قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے.جو لوگ ساری زندگی بیرون ملک کام کر کے واپس آتے ہیں ان کو معاشرے میں کام کے مواقع فراہم کرنے لیے یہ اہم قدم ہے

مجھ سے سوال ہوتا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے کے لیے آپ کیا کر رہے ہیں؟ میں آج کہتا ہوں کہ ہم بیرون ملک سے آنے والوں کو صحولت دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں

معاہدے سے نوجوانوں کی مائیکرو فائنسنگ کی جا سکے گی.یہ معاہدے بہت پہلے ہو جاتا لیکن کورونا کی وجہ سے لیٹ ہوگیا

پاکستانیوں کی بحالی کیلئے یہ معاہدہ انتہائی اہم ہے.یہ معاہدہ ان پاکستانیوں کیلئے کی دوبارہ بحالی میں مدد دے گا

اس معاہدے سے پاکستانی چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے.یو اے ای کا کامیاب دورہ تھا.یو اے ای کی دورے پر وزیراعظم کو بریف کیا.یو اے ای میں 60 ہزار پاکستانیز پھنسے ہیں

پہلا وزیر افرادی قوت تھا جس نے یو اے ای کا دورہ کیا.غدزاداری فیملی نے پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی.ہم نے کورونا کے دوران کسی بھی اور ایئر لائنز کے مقابلے میں سستے ٹکٹس دیے.کورونا کی وجہ ساٹھ ہزار افراد یو اے ای میں پھنسے تھے.نواز شریف کیلئے بہتر ہے وہ کمرے میں ہی رہیں

نوازشریف باہر نہ ہی نکلیں تو اچھا ہے.جرمن سفیر برنہارڈ شلاغک کی مفاہمتی یاداشت کی تقریب سے خطاب

جرمنی پاکستانیوں کو دوبارہ ملازمتوں کے حصول میں مدد دے گا.معاہدے کے تحت اووسیز پاکستانیز فاونڈیشن کو ٹیکنیکل معاونت دی جائے گی

پاکستانیوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ میں جرمنی مدد کرے گا.پاکستانی نوجوانوں کو ہوٹلنگ اور سیاحت کے شعبے میں ٹریننگ دی جائے گی.پاکستانیوں کو جرمن زبان کا کورس کروایا جائے گا.اس معاہدے سے پاکستانی جاب مارکیٹ کو فروغ ملے گا.

Comments are closed.