لداخ سے چلے جاؤ ورنہ سردی تمہیں مار دے گی: چینی فوج کا بھارتی فوجیوں کو پیغام،دہلی پریشان ہوگیا

0
52

نئی دہلی: لداخ سے چلے جاؤ ورنہ سردی تمہیں مار دے گی: چینی فوج کا بھارتی فوجیوں کو پیغام،دہلی پریشان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق چین نے بھارتی فوج کے خلاف میوزک کو بطور ہتھیار استعمال کر نا شرو ع کر دیا، لداخ میں پینگونگتسو جھیل کے شمالی کنارے پر چینی فوجیوں نے بھارتی فوج کا دھیان بٹانے کیلئے پنجابی گانے چلا د ئیے جبکہ جھیل کے جنوبی کنارے پر لاؤڈ سپیکروں پر بھارتی فوجیوں کو ہندی میں مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ بلندیوں پر شدید سردی میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔ واپس چلے جائیں ورنہ ٹھٹھر کر مر جائینگے۔

کیا چین بھارت پرحملہ کرنے والا ہے اس کے بارے میں ایک سابق بھارتی آرمی چیف نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 1962 کی جھڑپوں اور 1967 کی ایک جھڑپ کے دوران بھی چینیوں نے پنجابی گانے چلا ئے تھے۔

علاوہ ازیں بھارتی فوجی افسر نے چینی فوج کے اس دعوے اور پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجی شدید سردی میں جنگ کا خاطر خواہ تجربہ رکھتے ہیں، انہیں شارٹ نوٹس پر کارروائی کی نفسیاتی تربیت دی گئی ہے ۔ لداخ میں نومبر کے بعد شدید برفباری ہوتی ہے جوکہ 40فٹ تک دیکھی گئی ہے۔ درجہ حرارت منفی 30 سے 40 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ شدید سرد ہوائیں چلتی ہیں اور برف کے باعث سڑکیں بند ہو جاتی ہیں۔

لداخ کی سردی سے پریشان بھارتی فوجی افسران پہلے ہی کچھ ایسی ہی قیاس آرائیاں کررہےتھے ، ادھر ریٹائرڈ بھارتی جنرلوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق رواں سال مشرقی لداخ میں کشمکش سے بھرا طویل موسم سرما متوقع ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پچھلے مہینے کے اواخر میں مغربی ہمالیہ میں انتباہی فائرنگ کے 3 واقعات پیش آچکے ہیں جہاں دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ شکر کہ وہ صرف ہوائی فائرنگ تھی اور فوجیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں نہیں برسائیں۔ ہوائی فائرنگ کا ایک واقعہ پینگونگ تسو جھیل کے شمالی کنارے پر پیش آیا جب گزشتہ جمعرات کو ماسکو میں بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور چینی ہم منصب وانگ یی کے مابین ملاقات ہونی تھی۔

Leave a reply