حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

0
164

لاہور: حکومت کو گرانے کے لیے شہبازشریف چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی گئی۔

پچھلے کئی دنوں سے سیاسی ملاقاتیں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں، اسی تناظر میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایم این اے سالک حسین، شافع حسین ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، عطا اللہ تارڑ، سردار ایاز صادق، شبیر عثمانی شریک ہوئے۔

ملاقات میں شہبازشریف اور لیگی وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ق لیگ سے عدم اعتماد میں تعاون کی درخواست کی۔
ملک کی سیاسی صورتحال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پھول پیش کئے اور کہا کہ نواز شریف نے آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے یہ گلدستہ قبول کریں۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر کا چودھری شجاعت حسین سے مکالمہ ہوا کہ اللہ تعالی اپ کو صحت کاملہ عطا کرے، نواز شریف نے مجھے ہدایت کی کہ ان کی جانب سے بھی آپ کی خیریت دریافت کروں جس پر شجاعت حسین نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ذمہ داران ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی کردار کشی اور ان کو نقصان پہنچانے والے میاں شہباز شریف کو چوہدری پرویزالیہی نے تمام ترزیادتیوں کے باوجود درگزر کرتے ہوئے میں 14 سال بعد شہباز شریف کو گلے لگایا،

یاد رہے کہ جب سے ن لیگ پاکستان مسلم لیگ سے الگ ہوئی اور مشرف دورسے لیکر ن لیگ کے پچھلے دور حکومت تک شریف برادران نے چوہدری برادران کو سیاسی ، سماجی اور معاشی طور پر بہت زیادہ زنگ پہنچانے کی کوشش کی اور اس سلسلے میں تمام حدیں بھی پار کیں لیکن آج چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا دل کرتے ہوئے شہبازشریف کو سینے سے لگایا تو ندامت کی وجہ سے شہبازشریف کی نظریں جھکی کی جھکی رہ گئیں‌

پرویز الہیٰ، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت عطا تارڑ سے بھی گلے ملے ۔دونوں جانب کی سیاسی قیادت نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے شہبازشریف کی پریشانی اور حالت زار دیکھتے ہوئے اس حد تک تسلّی دی ہےکہ وہ پارٹی کا اجلاس بلائیں گے اور اس میں یہ صورت حال رکھیں گے جو پارٹی فیصلہ کرے گی اس کے بارے میں آپ کو آگاہ کردیں گے

باغی ٹی وی کے مطابق چوہدری برادران کے روے اور عہد وپیمان کو دیکھا جائے تو اس کا مطلب یہ واضح ہوجائے گا کہ چوہدری برادران عمران خان سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی نہیں کریں‌ گے اور ن لیگ کو آج کی چائے شائے ہی پکی رہ جائے گی

Leave a reply