اسلام آباد: حفیظ شیخ سےجان چھڑانا پی ڈی ایم کی فتح ہے:بلاول بھٹوکی حکومت پرتنقید،اطلاعات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی برطرفی کوپی پی نے کیش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے اہم بیان داغا ہے ، اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے حفیظ شیخ کی وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرفی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی فتح قرار دے دیا۔
Sacking Finance minister is victory of PDM. PTIMF minister needed to be elected to continue in post & senate defeat made that impossible. Now government admits inflation is skyrocketing because of its failed policies. Parliamentary opposition proven most effective vs this regime.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 29, 2021
بلاول بھٹو نے لکھا ’پی ٹی آئی ایم ایف‘ وزیر کو سینیٹ کے عہدے کے لیے منتخب ہونے کی ضرورت تھی، لیکن سینیٹ میں شکست نے وزیر کے عہدے پر رہنا ان کے لیے نا ممکن بنا دیا تھا۔
انھوں نے کہا اب حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ اس کی ناکام پالیسیوں سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔ بلاول نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی حزب اختلاف نے خود کو حکومت کے مقابلے میں انتہائی مؤثر ثابت کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔








