چارسدہ ( ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تنگی میں تھرڈائیر کی سیٹیں نہ ہونے کے باعث طالبات کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ، والدین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تھرڈائیر کے سیٹں بڑھا کر طالبات کو داخلہ دینے کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے طالبات کے والدین نوشاد علی، ناصر خان، اویس خان سمیت دیگر والدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تنگی کالج انتظامیہ سیٹں مکمل ہونے کا بہانہ بنا کر طالبات کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں داخلہ لینے کا کہتے ہیں جوکہ طالبات کے ساتھ نہ صرف ظلم وناانصافی ہے بلکہ ان پر تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے اور روزانہ کے بنیاد پر اپنے بچیوں کے آنے جانے کے احراجات برداشت نہیں کرسکتے۔حکومت ایک طرف تعلیمی ایمر جنسی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسرے طرف طالبات تعلیم کے حصول سے محروم ہورہے ہیں انہوں نے حکومت صوبائی وزیر تعلیم سیکرٹری تعلیم سے فوری طور پر گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تنگی کے تھرڈائیر کے سیٹں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: