گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا معاملہ ، حکومت نے سخت اقدام اٹھا لیے
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہڑتال کا معاملہ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا.ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اورنرسوں کے خلاف کاروائی شروع کرد ی گئی.صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر قاسم علی نوکری سے فارغ کر دیے گئے. ڈاکٹر قاسم علی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایڈہاک پر ملازمت کر رہے تھے
ان کے علاوہ متعدد ڈاکٹروں اور نرسوںکو پیڈ اایکٹ کے تحت شو کاز نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے . جناح اسپتال کے ڈاکٹر رانا عارف، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر جاوید اقبال آہیراور محمد مزمل اسلم کھٹاریہ شامل ہیں.
ان ڈاکٹروں کو 13نومبر کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کرد یاگیا
جناح اسپتال کی فوزیہ اعظم اورصبا احمد، فریدہ رفیق ، راحت نورین اورنرس اشتر سروسز اسپتال کو بھی پیڈ اایکٹ کے نوٹسز جاری کر دیے گئے.
ان نرسوں کو 13نومبر کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم
جناح ہسپتال کے چار نرسز ثوبیہ عاشق، فرحت ، زاہد حسین اور نصرت کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع
لاہور ، ان نرسوں کو 7دن کے اندر اندر ہڑتال کرنے کے الزام پر اپنے جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے.