غیر متحدہ اپوزیشن کبھی بھی ایک اور نیک نہیں ہو سکتی، صرف فیک ہو سکتی ہے۔ تمام اپوزیشن پارٹیاں فیک اور جعلی سوچ اور نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ غیر متحدہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل "الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کا دوسرا نام ہے۔ "الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” نے صرف اپنی جیبیں گرم رکھنے کے لیے گٹھ جوڑ بنایا ہوا ہے۔ گزشتہ ادوار میں "الائیڈ پارٹیز فار کرپشن” کے کاروبار بڑھتے رہے، حکومتی ادارے نقصان میں جاتے رہے۔ فیاض الحسن چوہان
مالی سال 2018 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج یہ خسارہ 3.28 بلین ڈالر تک آ گیا ہے۔ آج پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح 18.95 ارب ڈالرز پر ہیں۔ نقلی انڈیانا جونز شہباز شریف نے لاہور کو پیرس بنانے کے چکر میں وینس بنا ڈالا تھا۔ سردار عثمان بزدار کے بروقت فیصلوں کی بدولت لاہور میں چند ایک مقامات کے علاوہ کہیں بارشی پانی کھڑا نظر نہیں آتا۔ فیاض الحسن چوہان