کوئٹہ میں ملزمہ سے غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف کر دی گئیں ہیں.
کوئٹہ میں خاتون ملزمہ کے ساتھ غیرانسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے.
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا، تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کی گئی ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں.