غیرملکی خاتون کو شناختی کارڈ اجرا کیس،نادرا افسر ریمانڈ پر جیل روانہ

0
42

عدالت نے غیر ملکی خاتون کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی خاتون کو شناختی کارڈ اجرا کرنے پر نادرا کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام گلفام بروہی ہے جو نادرا میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملازمت کرتا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیر ملکی خاتون نے 58 برس کی عمر میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا، گلفام بروہی کی معاونت سے غیر ملکی خاتون کا شناختی کارڈ بنایا گیا۔

ایف آئی اے افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزمہ نے جس ریکارڈ سے شناختی کارڈ بنوایا وہ سعید اللہ کو جاری ہوا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ججعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں اب تک چھ مقدمات درج ہوئے ہیں، جعلی شناختی کارڈ اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کی تعداد 17 ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران اور غیر ملکی شہری و ایجنٹ شامل ہیں۔

Leave a reply