غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا
غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرحادثے سے بال بال بچ گیا۔ جیو نیوز ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرایا، طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران لینڈ نہ کرسکا۔ جبکہ ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی، طیارے کو تحقیقات تک اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہناتھاکہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
علاوہ ازیں پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر”گواراونڈ” کو ترجیح دی اور ٹاورکو آگاہ کیا، دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے، ائیرلائن نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔








