ڈی پی اوسہیل خالد نے بتایا کہ کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں خود کارہتھیارافغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، کاروائی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی سمگلرکوگرفتارکرلیا گیا ہے، انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی میں اسلحے سے بھرا ٹرک کوہاٹ شہر کے قریب روکا گیا ہے، پکڑے گئے ہتھیاروں میں 5 کلاشنکوف، 83پستول، 45100 کارتوس، درجنوں چارجرز اور اسلحے کے کل پرزے شامل ہیں، اسلحے سے بھری گاڑی سمیت گرفتار سمگلر فضل رحمان ولد طالب کا تعلق افغانستان سے ہے.
پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے کوہاٹ ٹل پارا چنار کے راستے افغانستان سمگل کیا جارہا تھا، زیرحراست سمگلر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، زیرحراست اسلحہ سمگلر نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے، ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرتے پکڑے گئے سمگلرکوتفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے، گرفتارملزم سے اسلحے کی بین الاقوامی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات متوقع ہیں.
غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
