رشوت لے کر سینکڑوں غیر قانونی میٹرز کی تنصیب

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )کچی آبادی ڈیرہ سائیں جمال، حمید ٹاﺅن، سلیمانپورہ و دیگر ملحقہ آبادیوں میں رشوت لے کر سینکڑوں گھروں میں غیر قانونی میٹروں کی بھرمار،شکایات پرعملدرآمد کی بجائے فیسکو افسران نے بھی مبینہ چمک کے عوض آنکھیں بند کر لیں،تفصیل کے مطابق متعلقہ لائن مینوں کے ذریعے جعلی دستاویزات پرسینکڑوں میٹر اب تک لگائے جا چکے ہیں اسی طرح بااثر افراد کی طرف سے استعمال شدہ یونٹس کو تقسیم کرنے کےلئے دو ، دو میٹرلگا کر نہ صرف صارفین کی حق تلفی کی جا رہی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی خطیر نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،غیر قانونی میٹر لگوانے کےلئے لائن مینوں نے ہی اس کی الگ سے فیس تیس ہزار روپے تک مقرر کر رکھی ہے ، اور غیر قانونی کام بلا رکاوٹ انجام پا جاتا ہے جبکہ قانونی امور بلا جواز اعتراضات لگا کر سائلین کو ذلیل و خوار کرنا معمول بن چکا ہے ، سائلین کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں، گزشتہ روز بھی علاقے میں غیر قانونی میٹروں کی تنصیب کے موقع پر ایس ڈی او فیکٹری ایریاوقار حیدر کو اطلاع کی گئی جنہوں نے کاروائی کی بجائے اپنا فون ہی بند کر دیا،سائلین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکو اور وفاقی محتسب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

Comments are closed.