غلاف کعبہ ‘کسوہ’ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد آج شام کوہو گا
کہ مکرمہ: غلاف کعبہ ‘کسوہ’ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب کا انعقاد آج شام کو کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی : حرمین شریفن کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس تقریب کی نگرانی کریں گے جس میں ہر سال کی طر ح خانہ کعبہ کا پرانا غلاف تبدیل کر کے نیا غلاف چڑھایا جائے گا۔نیا غلاف کعبہ شاہ عبدالعزیز غلاف کمپلیکس کی کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں 670 کلو ریشم 120 کلو سنہری اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔لاکھوں مسلمانوں یہ تقریب براہ راست ٹیلی وژن اور انٹرنیٹ پر دیکھ سکیں گے۔چند روز قبل سعودی حکومت نے رواں سال خطبۂ حج کو اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق الحرمین الشریفین کے امورکی ذمے دار پریذیڈینسی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمن السدیس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود مسلمانوں تک پہنچانے کے لیے خطبۂ حج دس عالمی زبانوں میں نشرہوگا.
گزشتہ سال خطبۂ حج کا ترجمہ پانچ زبانوں میں نشر ہوا تھا اور اس سال اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکی، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبان میں نشر ہوگا۔
اس سال کورونا وائرس کے سبب صرف 10 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے اور ان کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال پچیس لاکھ سے زائد افراد نے حج نے سعادت حاصل کی تھی۔
اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کا پہلا دستہ جدہ پہنچ گیا ہے اور رواں برس عالمی وبا کے باعث خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
تمام متعلقہ اداروں نے اس سال حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سیکیورٹی، صحت اور مختلف اداروں نے جامع عملی پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا۔
اس سال کسی سعودیسرکاری ملازمین اورحجاج کی خدمت کرنے والوں کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عازمین حج نمازکےدوران ایک دوسرے سے2میٹرفاصلےکی پابندی کریں گے۔ طواف کےلیے مطاف جانےوالوں کی قافلہ بندی ہوگی۔ طواف کے دوران کم از کم ڈیڑھ میٹرکا فاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ خانہ کعبہ یا حجراسود کوچھونا منع ہوگا۔