ریاض :تبدیلی تو سعودی عرب میں آئی ، بھاری بھرکم ماڈل کے اسٹائل کے دنیا بھرمیں چرچے ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب بھی اب تبدیلی کےنام پراپنی قدیم اسلامی روایات، اقدار اور کردار سے بڑی تیزی سے دوری ہورہی ہے اور نئی نسل نے تو حد ہی کردی ہے ، غالیہ امین کو سعودی عرب کی پہلی بھاری بھر کم ٹی وی میزبان سمیت ماڈل کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/B4XvyMfl9F-/
عرب میڈیا کے مطابق غالیہ امین سعودی عرب کی نا صرف پلس سا ئز ما ڈل و ہو سٹ ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کے ملبوسات متعارف کرانے سمیت میک اپ مصنوعات کے برانڈز کے ساتھ مل کر کام بھی کرتی ہیں۔غالیہ امین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ عرب ممالک میں پلس سائز خواتین کو بھی اسی طرح قبول کیا جانا چاہیے جس طرح دبلی پتلی جسامت کی حامل خواتین کو قبول کیا جاتا ہے۔
بھارتی خاوند نے بیوی کوخوش رکھنے کے لیے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی
ذرائع کے مطابق خوبرو غالیہ جہاں سعودی عرب کی پہلی پلس سائز ماڈل ہیں وہیں وہ خواتین کے بھاری جسم اور موٹاپے سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتی نظر آتی ہیں ، انھیں خواتین کی جسامت کے حوالے سے کام کرنے والی کارکن کا بھی اعزاز حاصل ہے۔غالیہ کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں مغربی دنیا میں اب پلس سائز ماڈلز اور اداکاراؤں کو قبول کیا جا چکا ہے لیکن عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ میں اس حوالے سے اب بھی خوشگوار ماحول نہیں ہے۔