وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے باعث و جود میں آیا،1949میں معاہدہ کراچی کے 3فریق تھے ،معاہدہ کراچی میں حکومت آزادکشمیر کا کوئی کردار نہیں،ماضی میں امریکی صدور کہا کرتے تھے سرحدیں تبدیل نہیں ہوسکتیں،جب تک آزادکشمیرکے کردارتعین نہیں کیا جائے گابھارت کومقبوضہ کشمیرسے نہیں نکالا جاسکتا.
راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں رائے شماری کا مطالبہ انوکھا نہیں ہے ،دشمن چاہتا ہے ہم میں نظریاتی اختلافات پیدا ہوں،نائن11کے بعد ہمیں استعمال کیا گیا ، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں اخلاقی برتری حاصل ہے ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیر میں رائے شماری کی حمایت کی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرکسی نےبھارت کی حمایت نہیں کی،جن ملکوں کے اپنے انسانی حقوق نہیں وہ ہمیں کیا ووٹ دیں گے؟
پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مسئلہ سیاسی اور دوسراانسانی ہے ،جو بھارت کے بس میں تھا اس نےمقبوضہ کشمیر میں کیا،مسئلہ کشمیر پر ایک زمانے میں کلنٹن اور اوباما نے بھی بات کی تھی ،ہم نے اپنی غلطیوں کے باعث مسئلہ کشمیر پر اپنا کیس کمزور کیا،مسئلہ کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ کا کوئی انوکھا واقعہ نہیں ،عمران خان سے کہا مسئلہ کشمیر یو این لے جائیں ہم آپکےساتھ ہیں،