بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

0
42

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکےغیرذمے دارانہ بیانات ان کی مایوسی کی عکاس ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکو مقبوضہ کشمیرمیں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے،اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیرسےمتعلق غیرذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمے دارانہ بیان دے رہے ہیں ،بھارتی فوجی کمانڈروں کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں ان کی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کی عکاس ہیں ،بھارتی فوجی کمانڈرزکےبیانات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ ہٹانےکی کوشش ہیں

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکتا،بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں بھارت نے فائر بندی کی متعدد بارخلاف ورزی کی،بھارتی فائرنگ سے 26بے گناہ شہری شہید اور 124زخمی ہوئے،بھارت نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو بھی کام سے روکا ہوا ہے،بھارتی اقدامات خطے میں امن وسلامتی کے لیےشدید خطرہ ہیں،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے ،دفترخارجہ نے پاکستان کی جنیوا مہم سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والے پیغامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

Leave a reply