غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،بلاول

0
114

غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر میں عزاداران پر بم حملے کی مذمت کی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہاول نگر دھماکے میں شہید ہونے والے عزاداران کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بہاول نگر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فی الفور علاج معالجے کی سہولیات مہیا کی جائیں، یوم عاشور پر بہاول نگر میں غمِ حسین منانے والوں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، سخت سیکیورٹی میں بہاول نگر کے مرکزی جلوسِ عزا میں دہشت گردی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے،

دوسری جانب دھماکے سے جانبحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے 7 سالہ بچی ماہیم زہراہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی 20 سالہ سلمان پہلے ہی جان بحق ہوچکا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 53 افراد آئے تھے۔5 افراد کی حالت تشویشناک ہے

بہاولنگر دھماکہ، 53 افراد زخمی، اموات میں بھی اضافہ،مجلس وحدت المسلمین کا بڑا مطالبہ

یوم عاشور کے موقع پر جامعتہ الزہراہ سے برآمد ہونے والے پہلے جلوس میں دھماکہ ہوا ہے، جلوس مہاجرکالونی مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس میں زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، پولیس، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، جانبحق عزادار کا نام بلا بتایا جا رہا ہے عزاداری جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا

 

Leave a reply