اداکارہ غنا علی جنہوں نے شادی کے بعد کچھ عرصہ کے لئے اداکاری سے بریک لے لیا تھا ، ایک بار پھر انہوں نے شوبز انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں کبھی بھی اقربا پروری کا شکار نہیں ہوئی ، اور کبھی یہ بھی نہیں ہوا کہ میرے حصے کا رول کسی پرچی کو دے دیا گیاہو. انہوں نے کہاکہ انڈسٹری میں اقربا پروری سال ہا سال سے چل رہی ہے اور چلتی رہے گی ، بھئی کونسا ماں باپ چاہے گا کہ ان کے بچے آگے نہ بڑھیں، ہر ماں باپ اپنے بچے کو آگے بڑھنے کےلئے نہ صرف مدد کرتا ہے بلکہ وسائل بھی مہیا کرتا ہے.

انہوں نے زور دیکر کہا کہ ”یہ تو کام دینے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ہم جس کو کام دے رہے ہیں اس کے ٹیلنٹ کی وجہ سے دے رہے ہیں یا صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ ان بچے کے والدین کتنا بڑا نام ہیں” یا انہوں نے ماضی میں کتنا اچھا کام کیا. غنا علی نے کہا کہ ہم سب اپنا اپنا کام کررہےہیں کسی کی قسمت زیادہ تیز ہوتی ہے وہ جلدی کامیاب ہوجاتا ہے کوئی کامیابی حاصل کرنے کےلئے لمبا سفر طے کرتا ہے.

میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

 

Shares: