عمران خان ہمارے بچوں کو رہا کروائے ورنہ گھر کا گھیراؤکریںگے، والدین کا اعلان

عمران خان ہمارے بچوں کو رہا کروائے ورنہ گھر کا گھیراؤکریںگے، والدین کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ ڈھال بنایا تو تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی پیسے دے کر علاقے کے بچوں کا استعمال کیا، نو مئی کو پشاور میں ہونے والےجلاؤ گھیراؤ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی ہدایت پر مبینہ طور پر تباہی مچائی گئی، کئی ثبوت آ چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے نہ صرف افغانی باشندوں کو پیسے دے کر ہنگامہ آروائی کروائی بلکہ مقامی لوگوں کو بھی استعمال کیا،

ہنگامہ آرائی کے بعد شرکاء کی فہرستیں بنیں، تحقیقات ہوئی، نشاندہی پر گرفتاریاں شروع ہوئیں تو گرفتار افراد کے والدین میدان میں آ گئے اور عمران خان کے گھر کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا، پشاور میں گرفتار بچوں کے والدین کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں والدین نے بچوں کی گرفتاری پر عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنائیں اور کہا کہ ‏ہمارے بچوں کوعمران خان نے رہا نہ کرایا تو ہمارا رخ زمان پارک کی طرف ہو گا، بچوں کی رہائی کے لئے عمران خان کے گھر کے باہر بھرپور دھرنا دیاجائے گا۔ ہمارے بچے مقامی قیادت کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔ قیادت کے حکم پہ توڑ پھوڑ کی انکو استعمال کر کے ایم پی اے، ایم این اے خود منظر عام سے غائب ہو گئے فون تک نہیں اٹھاتے ‏کوئی ہمارے وسائل نہیں وکیل ہزاروں روپے فیس مانگتے ہیں، ہمارا کوئی، پرسان حال نہیں ،وزیر اعظم آرمی چیف رحم کریں۔ عمران نے ہمارے بچوں کو ورغلایا ہمارے بچوں کو معاف کیا جائے

پشاور میں گرفتارکارکنوں کے والدین نے ملکر لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر لیا، اجلاس میں والدین کا کہنا تھا کہ جس طرح تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حکم پر توڑ پھوڑ کی گئی بالکل درست نہیں تھی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر میں کوئی آگ نہیں لگاتا، جن لوگوں نے توڑ پھوڑ ،جلاؤ گھیراؤ کا حکم دیا انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، انکو پکڑنا چاہئے،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Comments are closed.