گھر میں آتشزدگی کے واقعہ،ماں سمیت 7 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق

0
36

فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور 7 بچے دم گھٹنے کے باعث چل بسے۔

باغی ٹی وی: غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیرس سے 82 کلو میٹر دور چارلے سرمانے شہر میں پیش آیا گھر میں آگ رات کو لگی جب سب سو رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے گراؤنڈ فلور سے دھواں پورے گھر میں پھیل گیا گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پڑوسیوں نے دی اور ریسکیو آپریشن میں 80 فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

فلم سیلفی کی پروموشن، اکشے کمار اور سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقامی پراسیکیوٹر نے تصدیق کی کہ گھر میں آگ کپڑے سکھانے والی مشین میں لگی اور دم گھٹنے سے ماں اور 7 بچے انتقال کرگئے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 14 سال کے درمیان ہیں اور مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ باپ نے آگ بجھانے کی کوشش کی جبکہ بچوں اور ان کی ماں گھر کی دوسری منزل پر دھویں اور شعلوں میں پھنس گئےگھر میں دھواں بھر جانے کے دوران، فائر فائٹرز کو گھر کی اوپر کی کھڑکیوں تک سیڑھیاں لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ 2,600 باشندوں کے گاؤں کے بیچ میں ایک تنگ گلی میں واقع ہے۔

چلی : ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو، 23 افراد ہلاک اور…

گھر کی برقی کھڑکیوں کے شٹر بند کر دیے گئے تھے کیونکہ ناقص ایپلیا کی وجہ سے بجلی کی بندش شروع ہو گئی تھی۔

حکام کے مطابق بچوں کو بچانے کی کوششوں کے دوران والد بری طرح جھلس گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a reply