باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

گھر میں آگ لگنے سے سات بچے جھلس کر زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعہ چونگی امرسدھو جاوید کالونی میں پیش آیا، گھر کی چھت پر سے ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے گھر کو آگ لگی، ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا تا ہم بچے زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے پتنگ کی ڈور ہائی ایکسٹینشن وائر میں پھنسی بچوں نے پتنگ کی ڈور کھینچنے کی کوشش کی تو ہائی ایکسٹینشن تار گھر میں گر گئی جس کی وجہ سے آگ لگ گئی،

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ ایان علی ،4 سالی علی حسن عمر ، 3 سالہ شہریار عمر ، 10 سالہ محمد حسنین سمیت دیگر شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان سے شادی کا خواہشمند نوجوان سامنے آ گیا

بھارت اور امریکا کا خوفناک منصوبہ بے نقاب ،پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاری

Shares: