کراچی: گھر پر چھاپہ،3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد

0
57

کراچی: نارتھ کراچی میں ڈاکو کولڈ ڈرنک ڈپو میں عملے کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں قائم نعیم کولڈ ایجنسی میں ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے سرسید ٹاؤن تھانے کو اطلاع کردی گئی تاہم پولیس روایتی معلومات لینے کے بعد وہاں سے چلی گئی۔

جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

مکینوں کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے عاجز آگئے ہیں اور انہوں نےایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں پولیس کے موثر گشت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب اتحاد ٹاؤن پولیس نے گلشن غازی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

سفاک بیٹے کا بوڑھے والدین پر تشدد، پولیس ملزم کے ساتھ مل گئی

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کےمطابق اتحاد ٹاؤن پولیس نےخفیہ اطلاع پرگلشن غازی میں قائم ایک گھرپرچھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم عمران کو گرفتار کر کے تلاشی کے دوران گھر سے 3 شارٹ گن رائفلز اور 22 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈکیتیوں میں ملوث ہے اور جو موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں وہ مختلف وارداتوں میں چھینے گئے تھے جبکہ ملزم کے قبضہ سے برآمد کیے جانے والے غیر قانونی اسلحے کو فرانزک کے لیے بھیجا جا رہا ہے، اتحاد ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیرمحل : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق

Leave a reply