معروف اداکار گوہر رشید اور کبری خان کی دوستی کے کئی مہینوں سے چرچے ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں ، کسی بھی انٹرویو میں بیٹھے ہوں تو ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شئیر کرکے اپنی دوستی کا اعتراف کرتے ہیں لیکن جب ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں تو پھر دونوں ہی آجاتے ہیں میدان میں یہ کہنے کہ ہم توصرف اچھے دوست ہیں۔ حال ہی میں گوہر رشید نے کہا کہ کبری خان جیسی دوست قسمت والوں کو ملتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”میری کبری خان کے ساتھ بہت اچھی انڈسٹینڈنگ ہے” ، دوسری طرف کبری خان کہتی ہیں کہ گوہر بہت اچھے انسان ہیں ، میں جب کبھی بھی اداس ہوتی ہوں یا پریشان ہوتی ہوں تو میں گوہر کو ہی کال کرتی ہوں اس سے اپنی پریشانی اور اداسی شئیر کرتی ہوں تو دل کو سکون ملتا ہے۔ کبری خان نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں ، لیکن لوگ ہر چار دن کے بعد افواہ اڑا دیتے ہیں کہ ہم شادی کررہے ہیں ہم نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے. گوہر رشید کہتے ہیں کہ کبری خان خوبیوں کا مجموعہ ہیں .