غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں غریب عوام کے لیے جدید اورمفت علاج کی سہولتوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پی کے ایل آئی کی طرف سے قائم کردہ ہیپاٹائٹس پروینشن اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کوفوری طور پر دوبارہ پی کے ایل آئی کی زیر نگرانی لینے کی ہدایت کی ہے.
ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں 50 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غریب مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی اور اس میں مخصوص رقم فوری طور پر مختص کرنےکی بھی ہدایت کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئے مقرر کردہ بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی کے ایل آئی میں پیچیدہ سرجری کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اور فی الوقت 41 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ پی کے ایل آئی میں کی جانے والے علاج کا کامیابی کا تناسب پچانوے فیصد سے بھی زیادہ ہے
مزید یہ بھی پرھیں؛
پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب احمد جاوید قاضی، پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر، مجیب الرحمن شامی اور دیگر بورڈ ممبران، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔